شام کے شہر حلب کے مغربی حصہ میں گذشتہ تین دنوں کے دوران ہونے والے بے
رحم اور بِلا متیاز راکٹ حملوں میں 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں واقع
سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ لڑائی میں مرنے والوں میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔ یہاں دونوں فریقوں کی لڑائی کے دوران مورٹار کے سینکڑوں گولے داغے گئے۔